کراچی : ہزاروں گداگر گرفتاری کے باوجود کیسے آزاد گھوم رہے ہیں؟ - Pakiatani Media News

Breaking

Friday, 20 February 2026

کراچی : ہزاروں گداگر گرفتاری کے باوجود کیسے آزاد گھوم رہے ہیں؟

کراچی : شہر قائد میں ماہ رمضان کی آمد پر پیشہ ور گداگروں کی بھرمار ہوگئی، یہ گداگر ٹولیوں کی شکل میں گلی محلوں میں پھیل گئے جنہوں نے عوام کا جینا محال کردیا۔

رمضان المبارک کی آمد پر پیشہ ور گداگر بھی ایکشن میں آگئے، کراچی کا کوئی چوک چوراہا اور کوئی عوامی مقام ایسا نہیں جہاں لوگوں کا گداگروں سے واسطہ نہ پڑے۔

لوگوں کی زیادہ سے زیادہ ہمدردیاں سمیٹنے کیلئے یہ گداگر خواتین اور بچوں کو ڈھال بناتے ہیں، انتظامیہ نے کئی بار کریک ڈاؤن کیا لیکن شہریوں کی ان سے جان نہ چھوٹ سکی۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے بتایا کہ ان لوگوں کیخلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ متعلقہ محکمے نے شہر کے تمام ان مصروف چوراہوں اور مارکیٹوں میں گداگری کی روک تھام کے لئے اقدامات کرتے ہوئے گرفتاریاں بھی کی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران 4 ہزار بھکاریوں کو پکڑ کر عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان پر جرمانہ عائد کیا گیا مسئلہ یہ کہ اس حوالے سے قوانین زیادہ سخت نہیں ہیں اور یہ لوگ ہزار روہے جرمانہ ادا کرکے پھر سڑکوں پر آجاتے ہیں۔

نیو کراچی سے یومیہ ہزاروں روپے کمانے والا گداگر پکڑا گیا، تفتیش کے دوران اہم انکشاف



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/r6yGkVi

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();