کراچی کےمختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 13 افراد گرفتار - Pakiatani Media News

Breaking

Saturday 31 March 2018

کراچی کےمختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 13 افراد گرفتار

Karachi

کراچی : شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نےکارروائیوں کےدوران 13 افراد کو گرفتارکرکے چھینی گئی موٹرسائیکلیں اوراسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منگھو پیرمشکی پاڑہ میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 10 افراد کو گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب شہرقائد کے علاقے عزیزآباد اور جوہرآباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے چھینی گئی موٹرسائیکلیں اوراسلحہ برآمد کرلیا۔

رینجرزکی کارروائی‘ سرجانی ٹاؤن کےمکان سےاسلحے کا ڈھیربرآمد

خیال رہے کہ رات گئے رینجرز نے خفیہ اطلاع پر سرجانی ٹاؤن میں بڑی کارروائی کرکے زیرتعمیر مکان میں دفن کیا گیا اسلحے کا ڈھیر برآمد کرلیا، ہتھیار شہر میں بدامنی پھیلانے اور ٹارگٹ کلنگ کے لیے چھپائے گئے تھے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ سرجانی ٹاؤن یارو گوٹھ میں کارروائی کی گئی، زیرتعمیرمکان میں کھدائی کی تو ہتھیار اور گولیاں ملیں، برآمد اسلحے میں دو ایس ایم جیز، ایم پی فائیو،30بور پسٹل، ریپیٹرز، شارٹ گن اور مختلف ہتھیاروں کی ایک ہزار کے قریب گولیاں شامل ہیں۔

انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر رئیس مما انٹرپول کے ذریعے گرفتار

یاد رہے کہ رواں ماہ 27 مارچ کو ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والا انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلررئیس مما کو پولیس نے کراچی ایئرپورٹ پر اپنی تحویل میں لیا تھا۔ رئیس مما کو دو ماہ پہلے ملائیشیا میں گرفتار کیا گیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

The post کراچی کےمختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 13 افراد گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2uzsSaV

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();