انتخابات 2018: ووٹ کے اندراج کی آخری ہدایت جاری - Pakiatani Media News

Breaking

Wednesday, 28 March 2018

انتخابات 2018: ووٹ کے اندراج کی آخری ہدایت جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018 کے لیے شہریوں کو ووٹ کے اندراج، اخراج یا درستگی کے لیے آخری ہدایت جاری کردی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ابتدائی انتخابی فہرستوں کی اشاعت 24 اپریل تک جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے شائع شدہ اشتہار میں شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ آخری بار اپنے ووٹ کا اندراج، اخراج یا درستگی کروا سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ابتدائی انتخابی فہرستوں کی اشاعت 26 مارچ سے لے کر 24 اپریل 2018 تک جاری رہے گی۔ شہری اپنے ووٹ کا اندراج، کسی غیر متعلقہ یا فوت شدہ شخص کے ووٹ کا اخراج یا کوائف کی درستگی کروا سکتے ہیں۔

اشتہار میں ہدایت کی گئی ہے کہ شہری ووٹ کے اندراج کے لیے فارم 15، اخراج کے لیے فارم 16 اور کوائف کی درستگی کے لیے فارم 17 استعمال کریں۔

اس ضمن میں ملک بھر میں ڈسپلے سینٹرز قائم کردیے گئے ہیں جہاں قومی شناختی کارڈ کے ہمراہ ووٹ کا اندراج یا کوائف کی درستگی کروائی جا سکتی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اپنے ووٹ کے اندراج کی تصدیق کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کر کے ووٹ سے متعلق تمام تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

The post انتخابات 2018: ووٹ کے اندراج کی آخری ہدایت جاری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2uusMBv

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();