اسلام آباد : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ بی آئی ایس پی سے استفادہ کرنے والوں کا دائرہ بڑھایا گیا، پروگرام سے مستفید ہوکرلوگ روزگارحاصل کرسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والےبچوں کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گزشتہ4 سالوں میں بی آئی ایس پی کی کامیابیوں پرفخرہے۔
وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ مستحق افراد کوبی آئی ایس پی میں شامل کیا ہے، پروگرام کے مطابق خواتین کو تعلیم یافتہ بنا کرخود کفیل کیا گیا، اپنےدورحکومت میں بی آئی ایس پی کا دائرہ مزید بڑھا رہے ہیں۔
دوسری جانب چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے کہا کہ خواتین کی تعلیم کے لیے ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈزکا اجرا کیا گیا، خواتین کواپنے پاؤں پرکھڑا کرکےغربت کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نادارطبقے کی معاونت کے لیے اربوں روپے فنڈزمختص کیے گئے ہیں، بی آئی ایس پی کے پروگرامزمیں وزارت خزانہ کا مکمل تعاون ہے اور بی آئی ایس پی سماجی اہداف کے حصول میں پہلے نمبرپرہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 19 فروری کو جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ورلڈ بینک کے زیراہتمام سماجی تحفظ کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن کا کہنا تھا کہ پروگرام کے تحت 54 لاکھ خاندانوں کو سماجی تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
The post گزشتہ 4 سالوں میں بی آئی ایس پی کی کامیابیوں پرفخرہے‘ وزیراعظم appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2GhQIti
No comments:
Post a Comment