پاپوا نیوگنی میں 6.9 شدت کا زلزلہ ‘ سونامی وارننگ جاری - Pakiatani Media News

Breaking

Friday 30 March 2018

پاپوا نیوگنی میں 6.9 شدت کا زلزلہ ‘ سونامی وارننگ جاری

Papua New Guinea

پورٹ مورسبی : جنوبی بحرالکاہل کے ملک پاپوا نیوگنی میں چھ اعشاریہ نو شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

امریکی جیولوجیکل سینٹر کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکے نیوبرٹن آئی لینڈ میں محسوس کیے گئے، زلزلہ پاپوا نیوگنی کے قصبے کمبے سے ایک سو چوالیس کلومیٹر دور آیا جس کی گہرائی پینتیس کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے بعد فوری طور پر پاپوا نیوگنی انتطامیہ کی جانب سے سونامی سے نمٹنے کے لیے وارننگ جاری کردی گئی ہے تاہم زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

پاپوا نیوگنی میں 7.5 شدت کا زلزلہ‘ 30 افراد ہلاک

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 27 فروری کو پاپوا نیوگنی 7.5 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک جبکہ 300 زخمی ہوگئے تھے۔ زلزلے سے دارالحکومت پورٹ مورسبی میں عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

زلزلے کی وجہ سے حکومت نے سمندر میں قائم تیل اور گیس کے مراکز کوفوری طور پربند کردیا تھا۔

واضح رہے کہ پاپوا نیوگنی بحرالکاہل میں ایک ایسے علاقے میں واقع ہے جہاں ارضیاتی عمل زلزلے اور آتش گیرمادے کے اخراج کا باعث بنتا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

The post پاپوا نیوگنی میں 6.9 شدت کا زلزلہ ‘ سونامی وارننگ جاری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2GWCXBr

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();