واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم سیکریٹری برائے ویٹرن امور کے ان کے عہدے سے برطرف کردیا ہے، ڈیوڈ شُلکِن کو امریکی صدر کی پالیسیوں سے شدید اختلاف تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس میں عہدوں سے متعلق مستقل غیر معمولی تبدیلیاں دیکھنے میں آرہی ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومت کے اہم سیکریٹری برائے ویٹرن امور(سابق فوجیوں کی طبی امداد کا محکمہ) کو ان کےعہدے سے ہٹا دیا ہے، جس کے باعث ٹرمپ انتظامیہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرے پڑے گا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈاکٹر ڈیوڈ شُلکِن امریکی حکومت کے چوتھے اہم عہدے دار جہنیں رواں ماہ عہدے سے برطرف کیا گیا ہے، انہیں ٹرمپ کی ملکی و غیر ملکی صورتحال کے حوالے سے اختیار کی جانے والی جارحانہ پالیسیوں سے شدید اختلاف تھا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے سابق فوجیوں کے محکمہ برائے طبی امداد کے سیکریٹری کو ایسے وقت میں برطرف کیا ہے جب امریکا کے 2 لاکھ سے زائد فوجی دنیا کے 180 ممالک میں مختلف کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ تو دوسری طرف خود امریکا کی اندرونی امن و امان اورمعیشت کی صورتحال بھی ٹھیک نہیں ہے۔
….In the interim, Hon. Robert Wilkie of DOD will serve as Acting Secretary. I am thankful for Dr. David Shulkin’s service to our country and to our GREAT VETERANS!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) March 28, 2018
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹویٹ کا عکس
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام دیا کہ سابق فوجیوں کے محکمہ برائے طبی امداد کے سیکریٹری ڈاکٹر شُلکِن کو ان کے عہدے سے شبکدوش کرکے ایڈمیرل رونی جونسن کو سیکریٹری مذکورہ محکمے کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اسی ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اہم اقتصادی مشیر گیری کوہن اور مشیر برائے قومی سلامتی جنرل مک ماسٹر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں، دونوں امریکی رہنماؤں کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اقتصادی پالیسیوں سے اختلاف تھا۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈاکٹر ڈیوڈ شُلکِن سے پہلے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو بھی عہدے سے برطرف کرچکے ہیں۔ ان کی جگہ مائیکپومپیو کو وزارت کا قلمدان سونپ دیا تھا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں
The post امریکی صدر نے محکمہ ویٹرن کے سیکریٹری کو بھی عہدے سے برطرف کردیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2pOdMsq
No comments:
Post a Comment