اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا کہ پاکستان نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کواپنے گھرآمد پرخوش آمدید کہتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپردفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹرفیصل نے اپنے پیغام میں امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی ملالہ یوسف زئی کو تقریباََ 6 سال بعد وطن واپسی پرخوش آمدید کہا۔
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملالہ، ہمیں آپ پرفخرہے۔
ملالہ یوسف زئی کی 6 سال بعد پاکستان آمد
امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی ملالہ یوسف زئی 6 برس بعد نجی ایئرلائن کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں، ان کی آمد پر بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پرسخت سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے۔
ملالہ یوسف زئی 4 دن تک اسلام آباد میں قیام کریں گی جہاں وہ اہم ملکی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گی اور ملالہ یوسف زئی میٹ دی ملالہ سمینارسے خطاب بھی کریں گی۔
خیال رہے کہ امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے کے علاوہ متعدد ایوارڈ حاصل کرنے والی 20 سالہ ملالہ اس وقت برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں زیرتعلیم ہیں۔
نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو گزشتہ سال اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے انہیں سفیر برائے امن مقرر کیا تھا۔
واضح رہے کہ نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی 3 سال تک دنیا کی بااثرترین شخصیات کی فہرست میں شامل رہیں جبکہ ان کو کینیڈا کی اعزازی شہریت بھی دی گئی۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
The post پاکستان ’گل مکئی‘ کواپنے گھرآمد پرخوش آمدید کہتا ہے‘ ترجمان دفترخارجہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2GlROEj
No comments:
Post a Comment