کل کی میٹنگ کے بعدمعاملات جلدحل ہوں گے،انشااللہ اب کچھ نہیں رکے گا،چیف جسٹس - Pakiatani Media News

Breaking

Wednesday, 28 March 2018

کل کی میٹنگ کے بعدمعاملات جلدحل ہوں گے،انشااللہ اب کچھ نہیں رکے گا،چیف جسٹس

اسلام آباد : چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ کل کی ملاقات کے بعد معاملات جلدی حل ہوں گے۔ انشااللہ اب کچھ نہیں رکے گا،عدالتی احکامات پر تیزی سے کام ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پولی کلینک میں آکسیجن اور ادویات کی چوری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزارت کیڈ نے عدالت کے حکم پر من و عن عمل کیا، آج اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو سمری بھیج دی ہے۔

جس پر چیف جسٹس نے کہا اگر آپ نے تاخیر کی تو ہم اچھے لوگوں کو خود تعینات کردیں گے، پھر ہم سمری نہیں دیکھیں گے۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار سے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ملاقات کی بازگشت بھی ہوئی،جس پر چیف جسٹس نے بڑا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ کل کی میٹنگ کے بعد معاملات جلدی حل ہوں گے، عدالتی احکامات پر تیزی سے کام ہورہا ہے، انشااللہ اب کچھ نہیں رکے گا۔

بعد ازاں اسلام آباد کے اسپتالوں کے سربراہان کی منظوری کی یقین دہانی پر کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی گئی۔


مزید پڑھیں : وزیراعظم کی چیف جسٹس سے دو گھنٹے طویل ملاقات


یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے درمیان اہم ملاقات ہوئی تھی، جس میں وزیراعظم نےعدالتی نظام کی بہتری کیلئےمکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ریونیوکورٹس میں ایف بی آرکو درپیش مشکلات کے حوالے سے آگاہ کیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے وزیراعظم کوریونیو کورٹس میں زیرالتومقدمات کے اسپیڈی ٹرائل کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ عدلیہ بغیر کسی خوف اور دباؤ کے کام جاری رکھے گی اور کسی پسند نا پسند کے بغیرآزادی کے ساتھ اپنی آئینی ذمہ داریاں نبھاتی رہے گی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

The post کل کی میٹنگ کے بعدمعاملات جلدحل ہوں گے،انشااللہ اب کچھ نہیں رکے گا،چیف جسٹس appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2usX9Ij

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();