اسلام آباد: یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا امکان ہے جس میں پیٹرول کی قیمت میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے۔
سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔
پیٹرول کے علاوہ دیگر پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 13 پیسے فی لیٹر اضافے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 55 پیسے فی لیٹر اضافے اور ڈیزل کی قیمت میں 65 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
The post پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2E6IZMz
No comments:
Post a Comment