اسلام آباد : نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ مجھےابھی تک یقین نہیں آرہاکہ میں اپنے وطن واپس آئی ہوں، ساڑھے5سال بعدوطن واپسی پربہت خوشی ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے اعزاز میں وزیراعظم آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ آبدیدہ ہوگئیں اور کہا کہ مجھےابھی تک یقین نہیں آرہاکہ میں اپنےوطن واپس آئی ہوں، ساڑھے پانچ سال یہی خواب دیکھتی رہی کب واپس جاؤں گی۔
ملالہ کا کہنا تھا کہ ساڑھے5سال بعدوطن واپسی پربہت خوشی ہوئی، ملک میں بغیرکسی خوف کےلوگوں سےبات چیت کرنامیراخواب تھا۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان میں بچوں کی تعلیم کیلئےکام کرناچاہتی ہوں، ہمیں بچوں کی تعلیم پرسرمایہ کاری کرنی ہے، خواتین کوتعلیم کے ذریعےخودمختار بناناانتہائی ضروری ہے، لڑکیوں کی تعلیم پرتوجہ دےرہےہیں تاکہ وہ اپنے پاؤں پرکھڑی ہوسکیں۔
مزید پڑھیں : ملالہ یوسفزئی کی وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے ملاقات
اس سے قبل ملالہ یوسف زئی نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی،ملاقات میں وزیراعظم نے ملالہ کی تعلیم کے فروغ کیلئے کی گئی کوششوں کو سراہا۔
یاد رہے کہ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی رات گئے چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں تھیں، جہاں سے انہیں سخت سیکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا، ملالہ کے والدین بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
پاکستان میں قیام کے دوران ملالہ اہم شخصیات سےملاقات اورکئی تقریبات میں شرکت کریں گی جبکہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ملالہ یوسفزئی کووطن واپسی پرخوش آمدید کہتے ہیں، ملالہ ہمارے لئے باعث فخر ہیں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
The post مجھےابھی تک یقین نہیں آرہاکہ میں اپنےوطن واپس آئی ہوں،ملالہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2If59yR
No comments:
Post a Comment