دبئی پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث عالمی گروہ دھرلیا - Pakiatani Media News

Breaking

Wednesday, 28 March 2018

دبئی پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث عالمی گروہ دھرلیا

Drug syndicate

دبئی: اماراتی پولیس نے متحدہ عرب امارات سمیت عالمی سطح پرمنشیات کی اسمگلنگ کرنے والے پانچ افراد پرمشتمل گروہ کوگرفتارکرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت دبئی میں پولیس اور نارکوٹکس اہلکاروں نے خفیہ اطلاعات کے موصول ہونے پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ میں ملوث گروہ کو گرفتار کرکے 2،200 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کرلی ہے۔

دبئی پولیس کے میجر جنرل عبداللہ المرّی کا کہنا ہے کہ دبئی کے سیکیورٹی اداروں نے عالمی سطح پر ہیروئن کی اسمگلنگ میں ملوث پانچ افراد مشتمل گروہ کو گرفتارکرکے عدالت میں پیش کیا ہے۔

جنرل عبداللہ کا کہنا تھا کہ ملزمان تجارتی بحری جہازوں کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کرکے دبئی لاتے تھے۔ پانچ افراد پر مشتمل گروہ کے تین افراد ایشاء جبکہ ایک یورپ اور ایک کا تعلق افریقہ سے ہے۔

دبئی نارکوٹکس ڈپارٹمنٹ کے سربراہ جنرل خلیل المنصوری کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ایجنسیاں گذشتہ چار ماہ سے ملزمان پر نظر رکھتے ہوئے تھیں اور آپریشن کی تیاری کررہی تھیں۔ ملزمان سمندر کے ذریعے ہیروئن دبئی میں اسمگل کرنے بعد خود انفرادی طور پر فلائٹ سے دبئی آتے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان منشیات کی اسمگلنگ میں طویل عرصے سے انتہائی ہوشیاری سے ملوث ہیں، گروہ کے تمام افراد نے دبئی کے الگ الگ علاقوں میں رہائش اختیار کی ہوئی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ایک خفیہ آپریشن کے دوران دبئی کے مقامی ہوٹل سے ہیروئن فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔

حکام کے مطابق پانچوں ملزمان پولیس حراست میں جرم کا اقرار کرلیا ہے جس کے بعد انہیں دبئی کی عدالت میں پیش کیا گیا ہے‘ اور سخت سزا کی درخواست کی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

The post دبئی پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث عالمی گروہ دھرلیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2IaCtaj

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();