مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 8 نوجوان شہید - Pakiatani Media News

Breaking

Sunday, 1 April 2018

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 8 نوجوان شہید

Kashmir

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 8 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد اور شوپیاں میں غاضب بھارتی فورسز نے آپریشن کے دوران 8 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

نوجوانوں کی شہادت کے بعد بھارتی فورسز کے خلاف مظاہرے کیے گئے جس پرقابض بھارتی فورسز کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ اور ربڑکی گولیاں برسائی گئیں۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 4 نوجوان شہید

خیال رہے کہ 3 روز قبل مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی فائرنگ‘ 2 نوجوان شہید

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

واضح رہے کہ 20 مارچ 2018 کو قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہلمت پورہ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

The post مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 8 نوجوان شہید appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2pW0Q3K

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();