
کراچی: رواں مالی سال کے ابتدائی نو ماہ میں پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں قابل ذکر اضافہ نہیں ہوسکا۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں قابل ذکراضافہ نہ ہوسکا، جولائی سے مارچ تک پاکستان میں2ارب 9کروڑ ڈالرکی بیرونی سرمایہ کاری کی گئی۔
رواں مالی سال 9ماہ میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں صرف 4.4 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ گزشتہ سال کے نو ماہ میں دو ارب 5کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ میں 15کروڑ27لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی، جبکہ گزشتہ سال مارچ میں31کروڑ83لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔
رواں سال کے9ماہ میں مجموعی طور پر غیر ملکی سرمایہ کاری کاحجم 4ارب45کروڑڈالررہا، غیر ملکی سرمایہ کاری میں 59فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
The post رواں سال پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں قابل ذکراضافہ نہ ہوسکا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2qH0hLM
No comments:
Post a Comment