حلقہ بندیاں کرنے والے ا رکان کی گرفتاری کا مطالبہ دھمکی ہے‘ فواد چوہدری - Pakiatani Media News

Breaking

Sunday 1 April 2018

حلقہ بندیاں کرنے والے ا رکان کی گرفتاری کا مطالبہ دھمکی ہے‘ فواد چوہدری

Daniyal Aziz

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے دانیال عزیز کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حلقہ بندیاں کرنے والے ارکان کو دھمکیاں دینے پر دانیال عزیز پرمقدمہ درج کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے وفاقی وزیر برائے نجکاری کے حلقہ بندیوں سے متعلق بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سب کچھ وزیراعظم اورنا اہل لیگی قیادت کے ایما پر ہو رہا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آئینی ادارے کو کس طرح کھلےعام دھمکیاں دی جاسکتی ہیں، اب حکومت نے الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینی شر وع کردی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دانیا ل عزیز پہلے ہی توہین عدالت کا کیس بھگت رہے ہیں، اب دانیال عزیزالیکشن کمیشن کو دھمکیا ں دینے پر اترآ ئے ہیں۔

ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے مطالبہ کیا کہ حکومت 24 گھنٹے کے اندر پوزیشن واضح کرے اور دانیا ل عزیز کے خلاف دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کیا جائے۔

خیال رہے کہ نئی حلقہ بندیوں سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے ورکنگ گروپ نے پرانی حلقہ بندیوں کے مطابق انتخابات کرانے کے لیے آئین میں ترمیم کی تجویز پیش کی ہے، ورکنگ گروپ نے نئی حلقہ بندیوں کا مسودہ ناقص قرار دے کر مسترد کردیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

The post حلقہ بندیاں کرنے والے ا رکان کی گرفتاری کا مطالبہ دھمکی ہے‘ فواد چوہدری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2J5jUpb

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();