
مظفرآباد : وادی نیلم میں کنڈل شاہی پل ٹوٹنے سے 25 سے زائد سیاح نالے میں جاگرے جن میں سے3 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ دیگرافراد کی تلاش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق مظفرآباد میں وادی نیلم میں کنڈل شاہی پل ٹوٹنے کے باعث 25 سے زائد سیاح نالے میں گرگئے، ڈوبنے والے 3 سیاحوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نیلم راجہ شاہد محمود کا کہنا ہے نالے میں گرنے والے 6 سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جبکہ دیگرافراد کی تلاش کے لیے ریسکیو اہلکاروں کا آپریشن جاری ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے وادی نیلم پرپل ٹوٹنے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نیلم کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وادی نیلم میں کنڈل پل ٹوٹنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
The post وادی نیلم میں پل ٹوٹنےسے25 سےزائد سیاح نالےمیں گرگئے‘3 کی لاشیں نکال لی گئیں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2IjwiB7
No comments:
Post a Comment