
دبئی: 15 سالہ کرغستانی لڑکے کے ساتھ جنسی طور پر ہراساں کرنے پرپاکستانی ڈرائیور کو عدالت نے سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا.
تفصیلات کے مطابق پیر کے روز متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت دبئی میں المقربات کے مقام پر گذشتہ سال جنسی زیادتی کا واقع پیش آیا تھا۔ جس میں سوڈان سے تعلق رکھنے والے 52 سالہ شخص کو ایک بچے کو اغواء کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کے جرم میں دو سال کی سزا سنادی گئ ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیر کے روز متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ساحل سمندر پر جنسی ہراسگی کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ ڈرائیور کو ایک کم عمر بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے جرم میں عدالت نے سزا سنا دی۔
مجرم کرغستانی نژاد 15 سالہ متاثرہ لڑکے کو ساحل سمندر پر زبردستی چھونے کی کوشش کی اور زبردستی ہاتھ پکڑ بچے کو جنسی طور ہراساں کرنے لگا۔ تاہم موقع پرموجود بچے کے والدین نے متاثرہ بچے کو عین وقت پربچایا اورمقامی پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکے کی والدہ نے بیان دیا ہے کہ ’میں اپنے شوہر، بیٹے اور دوستوں کے ہمراہ دبئی کے ساحل سمندر پر سیر و تفریح کرنے گئے تھے، ہم کھانا لینے گئے تو ہمارا 15 سالہ بیٹا سمندر کنارے بیھٹا تھا کہ ہم دیکھا کہ ایک شخص ہمارے بچے کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کررہا ہے‘۔
پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے بچے کے اہل خانہ کی شکایت پر ملزم کو موقع پر ہی حراست میں لے کر مزید تفتیش کے لیے تھانے منتقل کردیا تھا۔
پولیس ترجمان نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایسی کوئی نازیبا حرکت نہیں کی اور نہ ہی اس کا ایسا کوئی ارادہ تھا‘۔
دبئی کی عدالت نے ملزم اور گواہوں کے بیانات سننے کے بعد 27 سالہ پاکستانی ڈرائیور کو سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کردیا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں
The post دبئی: بچے کو ہراساں کرنے پر پاکستانی شخص جیل منتقل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2jTZUKL
No comments:
Post a Comment