
نئی دہلی : بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے کشمیر میں قتل عام جاری رکھنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری بھارتی فوج سے کبھی جیت نہیں سکتے، کشمیری چاہتے ہیں قتل عام رک جائے تو ان کے نوجوان ہتھیار ڈال دیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کے مکروہ عزائم سامنے آگئے، جنرل بپن راوت نے کشمیر میں قتل عام جاری رکھنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ کتنے نوجوان قتل ہوتے ہیں پرواہ نہیں، کشمیریوں کو کبھی آزادی نہیں ملے گی۔
جنرل راوت کا کہنا تھا کہ کشمیری بھارتی فوج سے کبھی جیت نہیں سکتے، کشمیری چاہتےہیں قتل عام رک جائےتو ان کے نوجوان ہتھیارڈال دیں۔
یاد رہے رواں سال کے آغاز میں بھی بھارتی آرمی چیف جنرل بِپن روات نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا تھا اگر حکومت نے حکم دیا تو بھارتی فوج سرحد پار پاکستان میں آپریشن کرنے سے بھی نہیں ہچکچائے گی۔
بھارتی آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جوہری صلاحیت ایک فریب ہے، اگر ہمیں پاکستان میں آپریشن کا ٹاسک دیا گیا تو ہمیں یہ نہیں کہیں گے کہ چونکہ پاکستان کے پاس جوہری ہتھیار ہیں اس لیے ہم سرحد پار نہیں کر سکتے۔
مزید پڑھیں : پاکستانیوں کا خون بہانا پڑے گا،سابق بھارتی آرمی چیف کی کھلے عام دھمکی
واضح رہے کہ جنوری 2018 میں سابق بھارتی آرمی چیف بکرم سنگھ نے پاکستان میں دہشتگردی کی کھلے عام دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانیوں کا خون بہانا پڑے گا، پاکستانیوں کا خون بہاکرفوج کی توجہ بانٹی جاسکتی ہے تاکہ یہ کشمیر کو بھول جائیں۔
سابق بھارتی آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی علیحدگی پسندتحریکوں کی خفیہ مدد کرنا ہوگی، پاکستانیوں کا خون بہاکرفوج کی توجہ بانٹی جاسکتی ہے، ضروری نہیں کہ یہ سارے کام ہم خود کریں، پاکستان میں بہت لوگ ہیں جو پیسے کیلئے بک جائیں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک عرصہ سے کشیدہ تعلقات ہیں اور دونوں جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کی جاتے ہیں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
The post کشمیریوں کو کبھی آزادی نہیں ملے گی، بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2KRdg6D
No comments:
Post a Comment