کراچی کے ساحل ہاکس بے پر نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب گئے - Pakiatani Media News

Breaking

Sunday, 17 June 2018

کراچی کے ساحل ہاکس بے پر نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب گئے

کراچی : شہر قائد کے ساحل ہاکس بے پر پکنک منانے والے دو افراد ڈوب گئے، جن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق عید کسی کے لئے خوشیوں کا پیام لائی تو کسی کے گھرمیں صفِ ماتم بچھا گئی، کراچی کے ساحل ہاکس بے  پر  متعدد افراد  پکنک منانے آئے،   تاہم تیز لہروں کی زد میں آکر  دو افراد ڈوب گئے۔

ترجمان ایدھی کے مطابق سن سیٹ کے مقام پر نہاتے ہوئے دو نوجوان ڈوب گئے، ڈوبنے والوں کی شناخت فراز اور اسامہ کے ناموں سے ہوئی ہے ۔

ترجمان ایدھی ویلفیئر کا کہنا ہے کہ ایدھی کی بحری ٹیم دونوں افراد کی تلاش کررہی ہے، تاہم ان کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔

خیال رہے کہ کرا چی میں شہری عید کے دوسرے روز خوشگوار موسم کو انجوائے کرنے کے لیے ساحل سمندر کا رخ کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ اگست 2014 میں عید کے دوسرے روز کراچی کے ساحلی علاقے سی ویو پر سمندر میں نہاتے ہوئے 41 افراد گہرے سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

اس کے علاوہ کراچی کی انتظامیہ وقتاََ فوقتاََ سمندر میں ممکنہ خطرے کے پیش نظر ساحل پر دفعہ 144 نافذ کرتی رہتی ہے۔

واضح رہے کہ عید کےدوران ساحل پر عوام کی بڑی تعداد پکنک منانے آتی ہے اوراس دوران بعض منچلے سمندر میں نہاتے وقت احتیاطی تدابیر کا لحاظ نہیں رکھتے جس کے باعث اس طرح کے واقعات پیش آتے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

The post کراچی کے ساحل ہاکس بے پر نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب گئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2t9XQn5

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();