
اسلام آباد: نادرا نے ووٹرز کا ڈیٹا کسی سیاسی جماعت کو دینے کی تردید کرتے ہوئے دھاندلی کے الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے دیا.
تفصیلات مطابق ترجمان نادرا نے واضح کیا ہے کہ کسی قسم کا ڈیٹا کسی جماعت کو فراہم نہیں کیا گیا، نادرا کا جنرل الیکشن کے انعقاد میں محدود کردار ہے.
ترجمان نادرا کے مطابق الیکشن کمیشن کو آئین وقانون کے تحت تکنیکی مدد فراہم کر رہے ہیں، ادارے پر دھاندلی کا الزامات کی کوئی حقیقت نہیں.
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین کے خلاف پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور عمران خان نے بابراعوان کو اس ضمن میں ہدایات جاری کر دی ہیں.
پارٹی ذرایع کے مطابق پٹیشن میں موقف اختیار کیا جائے گا کہ نادرا نے حساس معلومات لیک کیں، جن کے مدد سے مسلم لیگ ن پری پول ریگنگ کا ارادہ رکھتی ہے.
یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین نادرا کو ہٹانے کے لئے پہلے بھی چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کو خط لکھ چکی ہے، البتہ اس ضمن میں جب کوئی اقدام نہیں ہوا، تو پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا.
پی ٹی آئی کا چیئرمین نادرا کے خلاف پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔
The post نادرا نے پی ٹی آئی کے عائد کردہ دھاندلی کے الزام کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے دیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2tgVDFm
No comments:
Post a Comment