
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ افغانستان روانہ ہوگئے، جہاں وہ افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر افغانستان روانہ ہوگئے ،جہاں وہ افغان قیادت سے ملاقات کریں گے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں مستحکم قومی حکومت چاہتاہے، پاکستان افغانستان میں نیٹو کے ذریعے امن چاہتا ہے، نیٹو ، امریکا افغانستان میں فروغ امن کیلئے کوشاں ہیں۔
Army Chief left for Kabul to meet President Ashraf Ghani on his invitation. Pakistan wishes to see National Unity Government and US / NATO succeeding to bring peace in Afghanistan.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) June 12, 2018
یاد رہے چند روز قبل افغان طالبان نے عید الفطر کے موقع پر تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا، افغانستان کی تاریخ میں 17 سال بعد مسلح شدت پسندوں کی جانب سے اس طرح کا اعلان کیا گیا اور ساتھ میں واضح کیا کہ اگر حکومتی سطح پر خلاف ورزی کی گئی تو بھرپور کارروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب اقوامِ متحدہ، امریکا اور نیٹو کی جانب سے طالبان کے اعلان کا خیر مقدم کیا گیا تاہم کچھ حلقے حکومت اور مسلح افراد کے اس اعلان کو خفیہ معاہدہ بھی قرار دے رہے ہیں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
The post آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ افغانستان روانہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2JIa2Vx
No comments:
Post a Comment