
لندن: بیگم کلثوم نوازکی طبیعت نہ سنبھلنے کے باعث نواز شریف اور مریم نواز نے پاکستان واپسی کا فیصلہ مؤخر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز تاحال وینٹی لیٹر پر ہیں، جس کے باعث نواز شریف اور مریم نواز نے پاکستان واپسی کا فیصلہ چند روز کے مؤخر کردیا.
خاندانی ذرایع کا کہا ہے کہ ڈاکٹرز پیر کو بیگم کلثوم نواز کا دوبارہ معائنہ کریں گے، جس کے بعد نوازشریف اور مریم کی وطن واپسی کا فیصلہ کریں گے۔
قبل ازیں یہ خبر آئی تھی کہ نوازشریف اور مریم نوازکا لندن سے پاکستان واپسی کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے اور وہ آج رات پاکستان جانے والی پرواز میں سوار ہوگئے، لیکن بعد میں انھوں نے اپنا فیصلہ تبدیل کر لیا۔
مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف اور معروف کاروباری شخص میاں منشا نے اسپتال جاکر بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی۔
یاد رہے کہ گذشتہ دونوں سابق وزیراعظم کی اہلیہ کے کمرے میں مشتبہ شخص نے داخل ہونے کی کوشش کی تھی، جسے انتظامیہ نے ناکام بنا دیا تھا۔ پولیس نے تفتیش مکمل ہونے کے بعد ڈاکٹر نوید نامی شخص کو چھوڑ دیا تھا۔
واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز لندن ہارلےاسٹریٹ کلینک کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں اور انھیں مشین کے ذریعے مصنوعی سانس فراہم کیا جارہا ہے۔
لندن: کلثوم نواز کے کمرے میں داخلے کی کوشش ناکام، مشتبہ شخص تفتیش کے بعد رہا
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔
The post بیگم کلثوم نوازکی طبیعت نہ سنبھل سکی، نواز شریف اور مریم نواز نے واپسی کا فیصلہ مؤخر کردیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2JTnnai
No comments:
Post a Comment