الیکشن 2018 ، عمران خان پارٹی منشور کا باضابطہ آج اعلان کریں گے - Pakiatani Media News

Breaking

Monday, 9 July 2018

الیکشن 2018 ، عمران خان پارٹی منشور کا باضابطہ آج اعلان کریں گے

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج پارٹی منشور کا اعلان کریں گے، جس کے بعد شام 7 بجے سکھر میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج دوپہر ایک بجے اسلام آباد میں عام انتخابات کے سلسلے میں پارٹی منشور کا باضابطہ اعلان کریں گے، پی ٹی آئی کا 100 دن کا پلان کو بھی منشور میں شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ منشور میں تعلیم ،صحت، روزگار، نوجوانوں اور خواتین کے بارے میں مربوط حکمت عملی کا اعلان بھی ہوگا جبکہ انسداد دہشت گردی کے قوانین، غربت میں کمی کے لیے اقدامات بھی منشور کا حصہ ہے اور ہاؤسنگ سکیم کے تحت 50 لاکھ گھر بنائے جائیں گے۔

منشور کے باضابطہ اعلان کے بعد کپتان عوامی اجتماع سے خطاب کے لئے قمبرشہداد کوٹ روانہ ہوں گے، شام چھ بجے سکھرایئر پورٹ اتریں گے، جس کے بعد وہ شام سات بجے قمبر شہداد کوٹ پہنچ کر کارکنوں سے خطاب کریں گے۔


مزید پڑھیں : نواز شریف ضرور پاکستان آؤ لیکن نیلسن منڈیلا بننےکی کوشش نہ کرنا ، عمران خان


واپسی پر سکھر مال روڈ پر ریلی سے رات نو بجے خطاب کریں گے، سکھر میں خطاب کے بعد عمران خان واپس اسلام آباد کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔

گذشتہ روز خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ  کیپٹن صفدر گرفتاری دینے ایسے آیا جیسے کشمیر فتح کرکے آیا ہے، کیپٹن صفدر کو شرم آنی چاہیے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سنا ہے جمعہ کو باپ بیٹی پاکستان آرہے ہی، ضرور آؤ لیکن نوازشریف نیلسن منڈیلا بننےکی کوشش نہ کرنا،  نواز شریف کا فیصلہ آنے پر حمزہ اور شہباز دونوں نے ہاتھ اٹھاکر میرا شکریہ ادا کیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

The post الیکشن 2018 ، عمران خان پارٹی منشور کا باضابطہ آج اعلان کریں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2u3EmRd

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();