اسلام آباد : دنیا کا سب سے بڑا مسافربردار ڈبل ڈیکر طیارہ ایئربس اے 380 اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔
تفصیلات کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے مسافربردار طیارے اے 380 نے پہلی بار اسلام آباد ایئرپورٹ پرلینڈنگ کی جہاں اسے واٹرسلیوٹ دیا گیا۔
دبئی سے پہنچنے والے ڈبل ڈیکرطیارے میں 650 مسافرتھے، طیارے سے مسافروں کواتارنے کے لیے2 بورڈنگ برجز لگائے گئے۔
دنیا کا سب سے بڑا مسافربردار طیارہ 950 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پروان بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس میں 800 سے زائد افراد کو بیک وقت سوار کرنے کے لیے 2 منزلوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
ڈبل ڈیکر طیارے ایئربس اے 380 سے مسافروں کو اتارنے کے لیے 2 بورڈنگ برجز لگائے گئے اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر2 گھنٹے قیام کے بعد طیارہ دبئی کے لیے روانہ ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ یہ فور انجن جیٹ ایئر لائنر یورپی مینوفیکچرر ’ایئر بس‘ نے بنایا ہے، اس طیارے کے پروں کا پھیلاؤ ایک فٹ بال گراؤنڈ جتنا ہے جب کہ اس کی لمبائی دو بلیو وھیل مچھلیوں جتنی ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
The post دنیا کا سب سے بڑا مسافرطیارہ نیواسلام آباد ایئرپورٹ پرلینڈ کرگیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2m2OzJa
No comments:
Post a Comment