راولپنڈی  میں ریلی ، کیپٹن(ر) صفدر سمیت ن لیگی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج - Pakiatani Media News

Breaking

Monday, 9 July 2018

راولپنڈی  میں ریلی ، کیپٹن(ر) صفدر سمیت ن لیگی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی : گزشتہ روز راولپنڈی  میں ریلی نکالنے پر نون لیگی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ میں کیپٹن(ر) صفدر، چوہدری تنویر، دانیال چوہدری سمیت 15 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مسلم لیگ ن رہنماؤں کیخلاف پرچہ کٹ گیا، مقدمہ تھانہ وارث خان کے ایس ایچ اوکی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مقدمےمیں کیپٹن(ر) صفدر ،  چوہدری تنویر، دانیال چوہدری، راجہ حنیف ،شیخ ارسلان اورضیا اللہ شاہ سمیت پندرہ کو افراد نامزد کیا گیا ہے جبکہ مقدمہ میں سیکڑوں نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے ۔مقدمہ میں مسلم لیگ (ن)کے قومی اسمبلی کا ایک اور صوبائی اسمبلی کے دو امیدوار بھی نامزد ہیں۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے سزا یافتہ مجرم کیپٹن(ر)صفدر نے ریلی کی قیادت کی اور روڈ بلاک کیا، ملزمان ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے جرم کے مرتکب ہوئے۔

مقدمہ دفعہ 147، 149، 188اور341 کے تحت درج کیا گیا جبکہ اس میں ایمپلی فائرایکٹ کی دفعات بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لیگی رہنماؤں نے سزا یافتہ مجرم کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی قیادت میں راولپنڈی کے راجا بازار سے ریلی نکالی اور سڑک بھی بند کردی تھی۔

حکومت پنجاب کی جانب ریلی نکالنے پر پابندی عائد ہے۔

دوسری جانب کیپٹن(ر) صدر کے حق میں بلا اجازت ریلی نکالنے کے واقعہ پر ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ریلی نکالنےوالوں کیخلاف تھانہ سٹی میں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا، جس میں شکیل اعوان سمیت 50 سے زائد لیگی رہنماؤں اور کارکنان کو نامزد کیا ہے۔


مزید پڑھیں :  نیب نے کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا


واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب کی ٹیم نے ریلی کے دوران گرفتار کیا تھا ، نیب نے ان کی گرفتاری کے لیے ایبٹ آباد میں واقع ان کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم وہ نیب کی ٹیم کو چکمہ دے کر راولپنڈی پہنچے اور ن لیگ کی ریلی کی قیادت کرنے لگے۔

کیپٹن (ر) صفدر 3 گھنٹے تک راولپنڈی کی سڑٖکوں پر جلوس نکالتے رہے اور تقاریر کرتے رہے، اس دوران پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن ن لیگ کے کارکنوں نے مزاحمت کر کے پولیس کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

The post راولپنڈی  میں ریلی ، کیپٹن(ر) صفدر سمیت ن لیگی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2KRMHRF

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();