ورلڈکپ کے لیے کھلاڑیوں کی فٹنس کوضروری دیکھا جائے گا، مکی آرتھر - Pakiatani Media News

Breaking

Tuesday 2 April 2019

ورلڈکپ کے لیے کھلاڑیوں کی فٹنس کوضروری دیکھا جائے گا، مکی آرتھر

Mickey Arthur

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ فٹنس پرکبھی سمجھوتہ نہیں کیا، آسٹریلیا کے خلاف سیریزمیں فیلڈنگ اچھی نہیں تھی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ سیریزمیں5-0 سے شکست مایوس کن ہے۔

مکی آرتھر نے کہا کہ عابد علی اورمحمد حسنین اس سے پہلے ہمارے ساتھ نہیں تھے، پاکستان کرکٹ ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کی شمولیت خوش آئند ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریزکھلاڑیوں کے لیے اچھا موقع تھا، نئے کھلاڑیوں کوموقع دیا تاکہ ٹیلنٹ کو دیکھ سکیں۔

انہوں نے کہا ٹیم کے سینئر کھلاڑی مکمل فٹ اورورلڈکپ کے لیے تیارہیں، ہمارے پاس ہرکھلاڑی کا انفرادی منصوبہ تیار ہے۔

مکی آرتھر نے کہا کہ عمراکمل کا رویہ پوری سیریزمیں اچھا تھا، بہت محنت کی، افسوس ہے کہ عمراکمل بڑی اننگزنہیں کھیل سکا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ ورلڈکپ کے لیے کھلاڑیوں کی فٹنس کوضروری دیکھا جائے گا، فٹنس پرکبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔

The post ورلڈکپ کے لیے کھلاڑیوں کی فٹنس کوضروری دیکھا جائے گا، مکی آرتھر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2VgA5Ws

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();