تندور والے کی انتہائی کراہیت آمیز حرکت، ویڈیو وائرل - Pakiatani Media News

Breaking

Sunday, 5 December 2021

تندور والے کی انتہائی کراہیت آمیز حرکت، ویڈیو وائرل

منگنی کی رسم کے دوران تندور پر روٹیاں پکانے والا نوجوان روٹی پر دیدہ دلیری سے تھوک پر تندور میں لگاتا رہا، سوشل میڈیا پر وائرل کراہیت آمیز ویڈیو دیکھ کر صارفین کو الٹیاں لگ گئیں۔

بھارتی ریاست اتر پردیش سے ایک خوفناک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہر میرٹ میں ایک منگنی کی رسم کے دوران مہمانوں کےلیے روٹیاں پکانے والا نوجوان تندور میں روٹی لگانے سے قبل روٹی پر تھوکتا رہا۔

رپورٹ کے مطابق روٹی پکانے والے شخص کی شناخت نوشاد کے نام سے ہوئی ہے۔

کراہیت آمیز ویڈیو 3 دسمبر کو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی، یہ ویڈیو تقریب میں موجود ایک بچے نے بنائی تھی جس نے نوشاد کو روٹیوں پر تھوکتے ہوئے دیکھ لیا تھا، بعدازاں بچے نے ویڈیو اپنے اہل خانہ کو دکھائی۔

بچے کے اہل خانہ نے نوشاد کو کیٹرنگ سروس کے کنڑیکٹر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کرلیا۔

The post تندور والے کی انتہائی کراہیت آمیز حرکت، ویڈیو وائرل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/31AUrRZ

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();