ناراض رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری کی مسلم لیگ ن میں واپسی - Pakiatani Media News

Breaking

Monday, 20 June 2022

ناراض رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری کی مسلم لیگ ن میں واپسی

ناراض رکن پنجاب اسمبلی جليل شرقپوری واپس مسلم ليگ نون ميں آگئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے ن ليگ کے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے ملاقات کی اور حمزہ شہباز کی قيادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کيا۔

سماء کے پروگرام نديم ملک لائيو ميں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم ليگ ن کا حصہ تھا اور ہوں، کچھ پارٹی رہنماؤں نے اختلافات پيدا کئے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کبھی نہيں کہا پارٹی چھوڑ دی، عثمان بزدار اور عمران خان سے ملتا رہا ہوں۔

جلیل احمد شرقپوری نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ملاقات کی، جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے میں ن لیگی قیادت سے ناراض نہیں تھا وہ مجھ سے ناراض تھی، میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا میرے ووٹ کی فکر نہیں کریں۔

رہنماء مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ میں نے واضح کہا تھا کہ عثمان بزدار کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آئی تو ووٹ دوں گا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/cOql0r2
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();