توہین رسالتؐ: جماعت اسلامی کا مسلم ممالک سے بھارتی سفیروں کو نکالنے کا مطالبہ - Pakiatani Media News

Breaking

Thursday, 9 June 2022

توہین رسالتؐ: جماعت اسلامی کا مسلم ممالک سے بھارتی سفیروں کو نکالنے کا مطالبہ

اسلام آباد ميں جماعت اسلامی کی جانب سے ناموس رسالتؐ مارچ کيا گيا، کارکنوں نے سرینا چوک سے رکاوٹیں ہٹادیں، پوليس اور مظاہرين آمنے سامنے آگئے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پاکستان سميت اسلامی ممالک سے بھارت کے سفيروں کو نکالنے کا مطالبہ کرديا۔

بھارت ميں بی جے پی عہدیداروں کی جانب سے پیغمبر اسلامﷺ سے متعلق توہين آميز بيانات پر دنیا بھر سے احتجاج کیا گیا۔

جماعت اسلامی نے اسلام آباد ميں ناموس رسالتؐ مارچ کا انعقاد کیا، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، مظاہرین پلے کارڈ اٹھائے سرينا چوک پہنچے۔

امير جماعت اسلامی سراج الحق نے خطاب ميں او آئی سی اجلاس بلانے اور بھارت کے مکمل بائيکاٹ کا مطالبہ کيا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک بھارت کا اقتصادی اور سفارتی بائیکاٹ کریں، پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک بھارتی سفیروں کو نکال دیں۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دنیا بھر کے مسلمانوں سے معافی مانگنے تک احتجاج جاری رہے گا۔

ناموس رسالتؐ مارچ کے اختتام پر ریڈزون میں جماعت اسلامی کے کارکن اور پولیس آمنے سامنے آگئی، کارکنوں نے رکاوٹيں ہٹا کر بھارتی ہائی کميشن کی جانب پيش قدمی کی، تاہم قيادت کے حکم پر واپس لوٹ گئے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/unxD17f
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();