عمران خان کا مقصود چپڑاسی کی موت پرتحقيقات کا مطالبہ - Pakiatani Media News

Breaking

Thursday, 9 June 2022

عمران خان کا مقصود چپڑاسی کی موت پرتحقيقات کا مطالبہ

چيئرمين تحریک انصاف عمران خان نے شہبازشریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کا اہم نام مقصود چپڑاسی کی موت پر تحقيقات کا مطالبہ کرديا۔

اسلام آباد میں معاشی اصلاحات سے متعلق اظہار خیال کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلے ايف آئی اے افسر ڈاکٹر رضوان کی جان ہارٹ اٹيک سے گئی انہيں کوئی دل کا مرض نہيں تھا اور اب مقصود کی موت بھی ہارٹ اٹيک سے ہوئی،تفتيش ہونی چاہيے۔

واضح رہے کہ آج بیرون ملک مقیم منی لانڈرنگ کیس کے اہم نام اور شریف خاندان کے کاروبار میں شامل مقصود چپڑاسی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔

مقصود چپڑاسی ان دنوں بیرون ملک مقیم تھے اور ان کے اکاؤنٹ میں رقم آنے پر اس کو منی لانڈرنگ کیس میں شامل کیا گیا تھا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/nTp30ol
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();