اسرائیل سے تعلقات کی باتیں رجیم چینج ایجنڈے کا حصہ ہے،عمران خان - Pakiatani Media News

Breaking

Sunday, 19 June 2022

اسرائیل سے تعلقات کی باتیں رجیم چینج ایجنڈے کا حصہ ہے،عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ حکمران اتحاد کے رہنما کی جانب سے اسرائیل سے تعلقات کی باتیں ملک میں حکومت کی تبدیلی کے مبینہ سازش کا حصہ ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں مہنگائی کیخلاف تحریک انصاف کے زیر اہتمام عوامی اجتماعات سے ویڈیو لنک خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جس مقصد کےلیے رجیم جینج کی گئی تھی وہ یہی ہے کہ ہم وہ کریں جو امریکا،بھارت اور اسرائیل چاہتے ییں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ ایجنڈا ہمارے آزادی اور خود مختاری کیخلاف ہے، مذکورہ ایجنڈے پر چلنا اپنے نظریے کو دفن کرنے کے مترادف ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سلیم مانڈوی والا اسرائیل سے تعلقات بنانے کی بات کرتے ہیں، یہ سب ایک ایجنڈے کے تحت یہ کام کررہے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت سے اچھے تعلقات ہونے چاہئیں، ہم نےبھی بھارت سےاچھےتعلقات بنانےکی کوشش کی تھی مگر جب بھارت نےکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی توہم نے ناطہ توڑدیا۔ اب اگربھارت سے تعلقات بناتے ہیں تو یہ کشمیریوں سے غداری ہوگی۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور مفتاح اسماعیل جان لیں امریکہ کبھی کوئی رعایت مفت میں نہیں کرتے، امریکا سے کوئی رعایت ملی تو ملکی سلامتی، آزادی پر سمجھوتہ کرنا ہوگا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے قوم کا دھيان رکھا مگر ہمارے بعد پيٹرول اور بجلی کی قيمت ميں اضافہ کيا گيا، ہم نے کورونا وبا ميں بہترين طريقے سے معيشت کو بچايا مگر سازش کے تحت ہماری حکومت کو گرايا گيا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈیزل مہنگا ہونے سے کسانوں کو بہت نقصان ہورہاہے، کسان متاثر ہوگا تو فوڈ سیکیورٹی کا مسئلہ پیدا ہوگا۔ کہاگیاآئی ایم ایف کی وجہ سےپیٹرول کی قیمتیں بڑھائی گئیں، ہم نے بھی آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا لیکن قوم کاخیال رکھا۔

سابق وزیرعظم کا کہنا تھا کہ ان کے بغير ہم نے ايف اے ٹی ايف کيلئے قانون سازی کی، مجھے ساڑھے 3 سال سے بار بار بليک ميل کيا جارہا ہے، يہ صرف دوسرا اين آر او چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں ہونے کے باوجود ہیلتھ انشورنس دی اور اپنا پیٹ کاٹ کرپیٹرول اورڈیزل پرسبسڈی دی۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈالر208پر پہنچ گیا،خدشہ ہے پاکستان میں سری لنکا جیسے حالات پیدا نہ ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ نیوٹرلز سے کہا سازش کامیاب ہوگئی تو معیشت تباہ ہوجائے گی، معیشت تباہ ہوئی تو ملک سنبھالا نہیں جائے گا، شوکت ترین کے ذریعے کہا یہ ملک کیلئے اچھا نہیں ہورہا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نیب نے ہمارے دور میں 480ارب روپے ریکورکیے اور اب جب یہ نیا نیب قانون بنے گا تو کل ان کے1200ارب کے کرپشن کیسز ختم ہوجائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خرم دستگیرکی بات سے ثابت ہوگیا کہ یہ صرف این آراو ٹو لینے حکومت میں آئے، پہلے ان کومشرف نے این آر او دیا اب ان کواین آراوٹی مل گیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/UlyBm7p
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();