برسات سے کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے سیوریج لائن متاثر - Pakiatani Media News

Breaking

Tuesday, 12 July 2022

برسات سے کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے سیوریج لائن متاثر

تیز برسات کی وجہ سے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے 72 انچ کی سیوریج لائن متاثر ہوگئی جس سے صدر، کھارادر اور آس پاس کے علاقوں میں اوور فلو کی شکایت ہے۔

چیف انجینئر واٹر بورڈ کے مطابق تیز برسات کی وجہ سے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے سیوریج لائن متاثر ہوئی۔

واٹر بورڈ کے مطابق لائن کا مرمتی کام آج رات شروع کر دیا جائے گا جس کے لیے مشینری پہنچنا شروع ہوگئی ہے، مرمتی کام اگلے 72 گھنٹوں میں مکمل کیا جائے گا، متوقع برسات کی وجہ سے مرمتی کام میں دشواری ہوسکتی ہے۔

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے متاثرہ سیوریج لائن کا معائنہ کیا اور لائن کا مرمتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی، ایم ڈی واٹر بورڈ رفیق قریشی کا کہنا ہے سیوریج لائن کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/NxwTQi1
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();