اینکر پرسن سمیع ابراہیم پر نامعلوم افراد کا حملہ - Pakiatani Media News

Breaking

Saturday, 9 July 2022

اینکر پرسن سمیع ابراہیم پر نامعلوم افراد کا حملہ

اسلام آباد میں سینیئر اینکر پرسن سمیع ابراہیم کو نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

اسلام آباد کے علاقے میلوڈی میں سینیئتر اینکر پرسن سمیع ابراہیم کو نامعلوم افراد کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

حملہ کرنے والے افراد نے سمیع ابراہیم پر تشدد کی ویڈیو بھی بنائی۔

سمیع ابراہیم کے مطابق وہ اپنے دفتر سے باہر نکلے تو ایک خواجہ سراءنے ان سے پیسے مانگے، وہ پیسے دینے لگے تو کچھ لوگ آئے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

صحافتی اور سیاسی حلقوں کی جانب سے سینیئر اینکر پرسن پر تشدد کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ سمیع ابراہیم پر حملہ بہت ہی افسوسناک ہے۔پہلے ایاز امیر پر حملہ اب سمیع ابراہیم پر ٹرینڈ لوگوں کا حملہ۔وہی طریقہ ایک ہی طرح کے لوگ۔

پی ایف یو جے

ملک کی سب سے بڑی صحافتی تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے سمیع ابراہیم پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان لوگوں کی بزدلانہ حرکت ہے جو تعمیری تنقید کا سامنا نہیں کر سکتے، یہ لوگ آمرانہ اور آمرانہ ذہنیت رکھتے ہیں۔

ملک میں صحافیوں اور میڈیا پرسنز پر حملوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، چند روز قبل صحافی اور کالم نگار ایاز امیر پر بھی نامعلوم افراد نے حملہ کیا تھا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/iBlFZms
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();