اسحاق ڈار نے آصف زرداری اور فضل الرحمان کو نوازشریف کا خصوصی پیغام پہنچا دیا - Pakiatani Media News

Breaking

Thursday, 17 November 2022

اسحاق ڈار نے آصف زرداری اور فضل الرحمان کو نوازشریف کا خصوصی پیغام پہنچا دیا

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے نوازشریف کا خصوصی پیغام پہنچایا۔

ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار وفد کے ساتھ زرداری ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے آصف زرداری سے ملاقات کی جس میں بلاول بھٹو بھی موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور اہم تقرری و باہمی دلچسپی کے امور پر غور کیا گیا جب کہ اسحاق ڈار نے آصف زرداری کو نوازشریف کا خصوصی پیغام پہنچایا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیرخزانہ اسحاق کی ن لیگ وفد کیساتھ مولانافضل الرحمان سے بھی ملاقات ہوئی ہے جس میں ملاقات میں سیاسی صورتحال سمیت معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں پی ٹی آئی کےلانگ مارچ سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے نواز شریف کاخصوصی پیغام بھی پہنچایا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/7UN0KPj

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();