برازیل کے آرمی چیف کو برطرف کردیا گیا - Pakiatani Media News

Breaking

Saturday, 21 January 2023

برازیل کے آرمی چیف کو برطرف کردیا گیا

برازیل ( Brazil ) کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا ( Lula ) نے آرمی چیف جولیو سیزر ڈی آروڈا کو برطرف کردیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق برازیلین آرمی چیف کو حالیہ ہنگاموں کے بعد برطرف کیا گیا۔ برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا نے بولسونارو کے حامیوں کی جانب سے ہونے والے حالیہ فسادات کے تناظر میں آرمی چیف کو برطرف کیا ہے۔ برازیلین آرمی چیف کی معزولی اس کے فوراً بعد ہوئی جب لولا نے درجنوں فوجیوں کو اپنی حفاظت سے ہٹاتے ہوئے انہیں حراست میں لینے کا حکم دیا۔

برازیلین آرمی چیف کی برطرفی کے بعد کئی سرکاری عمارتوں پر سابق صدر جیر بولسونارو ( Bolsonaro ) کے حامیوں کی طرف سے حملہ بھی کیا گیا۔

لولا نے فوری طور پر تبدیلی کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا، لیکن برازیل کی مسلح افواج کی سرکاری ویب سائٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل جولیو سیزر ڈی اروڈا کو فوج کے سربراہ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

اے ایف پی اور رائٹرز نیوز ایجنسیوں نے بھی فوجی ذرائع کے حوالے سے برازیل کے دارالحکومت سمیت دیگر شہروں میں فائرنگ کی اطلاع دی ہے۔

اروڈا کی جگہ جنرل ٹامس میگوئل ریبیرو پائیوا کو برازیل کا آرمی چیف تعینات کیا گیا ہے، جو جنوب مشرقی ملٹری کمانڈ کے سربراہ رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ برازیل میں اس وقت سابق برازیلین صدر کے حامیوں کی جانب سے ہنگامے اور فسادات جاری ہیں۔ سابق صدر بولسونارو کے حامیوں کی جانب سے 8 جنوری کو برازیلیا میں نیشنل کانگریس، صدارتی محل اور سپریم کورٹ پر حملہ کیا گیا۔

مشتعل افراد نے صدارتی انتخابات میں بولسونارو کی لولا سے ہار کو تسلیم نہ کرتے ہوئے فوج سے مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

انتخابات میں شکست سے انکار کرتے ہوئے بولسونارو نے فوج کے ذریعے حکومت کے خلاف بغاوت کے بیانات بھی دیئے تھے۔

موجودہ برازیلین صدر لولا نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا تھا کہ فوج میں بولسو نارو کے ہمدرد موجود ہیں، جو ان کے خلاف سازشیں کر سکتے ہیں۔ فسادات کے سلسلے میں اب تک 2000 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سابق صدر بولسونارو، خود بھی ایک ریٹائرڈ فوجی افسر ہیں، انہوں نے اپنے دور صدارت میں مسلح افواج سے قریبی تعلقات بنائے رکھے تھے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/uEDqTYr
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();