وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے امریکی نائب معاون وزیرخزانہ کی ملاقات ہوئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق اسحاق ڈار اور امریکی نائب معاون وزیرخزانہ میں دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی۔
زیرخزانہ نے کہا ہے کہ حکومت کو ورثہ میں کمزور معیشت ملی ہے مگر مشکل معاشی حالات کے باوجود پائیدار اقتصادی ترقی اورنمو کے لیے توانائی اور کیپٹل مارکیٹ سمیت تمام شعبوں میں اصلاحات کاعمل جاری ہے۔
اسحاق ڈارنے امریکی عہدیدارکوحکومتی ترجیحات سے آگاہ کیا، حالیہ بدترین سیلاب سےہونے والے معاشی نقصانات سے آگاہ کیا گیا،اعلامیہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مشکلات کےباوجود معاشی معاملات ٹھیک کرنےکیلئے کوشاں ہیں، پاکستان اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔
اس موقع پر امریکی نائب معاون وزیرخزانہ رابرٹ کپروتھ نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان اچھے تعلقات پر زور دیا۔
رابرٹ کپروتھ نے معاشی اور مالی استحکام کے لیے حکومت کی پالیسیوں اور پروگرام پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے اقتصادی اور مالیاتی امور پر اپنی حمایت اور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی جس پروزیر خزانہ نے رابرٹ کپروتھ کا شکریہ ادا کیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/0j3iGtu
via IFTTT
No comments:
Post a Comment