پی ایس ایل 8، آج پشاور اور کوئٹہ میدان میں اتریں گے - Pakiatani Media News

Breaking

Sunday, 19 February 2023

پی ایس ایل 8، آج پشاور اور کوئٹہ میدان میں اتریں گے

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 8 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں آج کراچی میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ آج ایونٹ کے نویں‌ میچ میں‌ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ دونوں ٹیمیں شام 7 بجے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میدان میں اتریں گی۔

دونوں ٹیموں نے ایونٹ میں اب تک دو دو میچز کھیل رکھے ہیں اور ایک ایک میچ میں فتح حاصل کی ہوئی ہے۔

گزشتہ روز کھیلے گئے دو میچز میں کراچی کنگز نے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو با آسانی 67 رنز سے شکست دے دی۔ دوسرے میچ ملتان سلطانز نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر فتوحات کی ہیٹ ٹرک کرلی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو 52 رنز سے ہرایا۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز اے اسپورٹس پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/TPYi2fN

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();