سوات میں زلزلے کے شدید جھٹکے، بچی سمیت دو افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی - Pakiatani Media News

Breaking

Tuesday 21 March 2023

سوات میں زلزلے کے شدید جھٹکے، بچی سمیت دو افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی

سوات میں زلزلے سے چھت گر گئی جس کے نتیجے میں بچی سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سوات کے علاقے مدہن شا میری میں مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں بچی جاں بحق ہوگئی، شموزئی چونگی میں مکان کی دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

سوات کے سیدو اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ادھر راولپنڈی میں زلزلے کے باعث مختلف عمارتوں میں دراڑیں پڑ گئیں، صوابی یار حسین ڈھیری میں باڑے کی چھت گری لیکن کوئی نقصان نہیں ہوا۔

صوابی شیخ جانہ میں زلزلے سے مکان کی چھت گر گئی واقعے میں تین بچوں ایک خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

خیبر میں زلزلے کے باعث جمرود غنڈی پمپ ہاؤس کی چھت گر گئی خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

علاوہ ازیں کالام میں زلزلے کے دوران لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کے بعد کالام سے بحرین جانے والا روڈ بند ہوگیا جبکہ خیبر کے علاقے درس جمات باڑہ میں کمرہ منہدم ہونے سے خاتون زخمی ہوگئیں۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں اسلام آباد، لاہور، پشاور میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.8 تھی جبکہ مرکز افغانستان تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/WjnMzqs

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();