سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی پکڑ دھکڑ کے معاملے بین الاقومی تنظیموں کو خطوط لکھ دیے۔
اقوام متحدہ ، آئی پی یو، یورپی پارلیمنٹ ، ہاؤس آف لارڈ ، امریکی ایوان نمائندگان اور دیگر کو خطوط میں اسد قیصر نے لکھا ہے کہ بطور سابق اسپیکر پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے کارکنان کی آواز دبائی جا رہی ہے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو سیاست سے نکالنے کیلئے جھوٹے 127 مقدمات درج کئے گئے، ان پر قاتلانہ حملے میں 11 گولیاں ماری گئیں ، عمران خان کے گھر پر متعدد پولیس کارروائیاں ہو چکیں ، کارکنوں پر تشدد کیا گیا ، ایک کارکن ظلِ شاہ پولیس حراست میں مارا گیا، پرچہ عمران خان پر کاٹ دیا۔
عمران خان زمان پارک میں محفوظ نہیں تو منصورہ آجائیں، سراج الحق
سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید لکھا کہ الیکشن کمیشن نے عدالتی احکامات کے باوجود دو صوبوں میں انتخابات ملتوی کئے ، عالمی ادارے پاکستان میں سیاسی نسل کشی اورجمہوریت کو تباہی سے بچانے میں کردار اداکریں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنماوں نے یورپی یونین کے سفیروں سے بھی ملاقات کی تھی، ملاقات میں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر شامل تھے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/Wyw6OjB
via IFTTT
No comments:
Post a Comment