بلوچستان میں سردی بڑھنے کی وجہ سے گیس کی کھپت بڑھ گئی ہے، مصدق ملک وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکتر مصدق ملک نے گیس لوڈ شیڈنگ کی شکایات کی تصدیق کرتے ہوئے فراہمی میں تعطل کی وجہ بھی بتا دی ۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں سماء سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا سحر وافطارمیں بلا تعطل گیس فراہمی کی کوشش کر رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا بلوچستان میں سردی بڑھنے کی وجہ سے گیس کی کھپت بڑھ گئی ہے،بلوچستان کے عوام کو مشکلات سے بچانے کیلئے اضافی گیس دی جا رہی ہے۔
مصدق ملک نے بتایا کہ وزیراعظم نے سحر و افطار میں عوام کو گیس فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
خیال رہے کہ کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گیس بحران نے شہریوں کی زندگی مشکل بنادی، سحری اور افطاری کے وقت گیس کی عدم دستیابی سے صارفین کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ آج 30 مارچ کو وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں شہباز شریف نے سحروافطارمیں شہریوں کوگیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانےکی ہدایت کی۔ اجلاس کے دوران وزیر اعظم حکام پر برس پڑے، انہوں نے کہاماہ صیام میں گیس فراہمی پرحکمت عملی اپنانی چاہیےتھی۔ وزیر اعظم نے حکام کو گیس فراہمی کےعمل کی مسلسل نگرانی اورکوئی کوتاہی نہ برتنےکی ہدایت کی ہے۔ یاد ہے کہ وزیراعظم نےگزشتہ روزکراچی میں گیس فراہمی کی شکایات کانوٹس لیاتھا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/MS84qmL
via IFTTT
No comments:
Post a Comment