سندھ کے بلدیاتی الیکشن اورمردم شماری کے حوالے سے ہونے والے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کنوینرڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت بہادرآباد مرکز میں ہوا، جس میں مردم شماری پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا گیارہ نشستوں پرہونےوالےبلدیاتی انتخابات میں حصہ لینےکا فیصلہ تاخیرکا شکار ہے،ایم کیوایم کی اعلیٰ قیادت نےانتخابات میں حصہ لینےکی تجویزدی ہے۔
اعلیٰ قیادت کا کہنا تھا ایم کیو ایم کا حلقہ بندیوں کے حوالے سے موقف درست ثابت ہوا، 53 یوسیز کے اضافے کے بعد ایم کیو ایم مقدمہ جیت گئی ہے اب الیکشن میں جانا چاہیے۔
ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی نےاعلان کیا کہ مردم شماری ایم کیو ایم کی ریڈ لائن ہے، اگر آبادی کو صحیح طورپرنہ گنا گیا تو ہم خود گنوائیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نےواضح طور پر پیغام دیا ہے کہ ایم کیو ایم مردم شماری کے حوالے سے اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے مردم شماری کےحالیہ اعداد وشمارپراحتجاج ریکارڈ کرانےکافیصلہ کیا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/K3Gxl84
via IFTTT
No comments:
Post a Comment