ٹریفک حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ، روزانہ کتنی جانیں ضائع ہورہی ہیں؟ - Pakiatani Media News

Breaking

Monday 27 March 2023

ٹریفک حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ، روزانہ کتنی جانیں ضائع ہورہی ہیں؟

پاکستان میں گزشتہ 5 سالوں کے دوران ٹریفک حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

دستاویزات کے مطابق 2018ء سے اوسطاً 21 افراد روزانہ سڑک حادثات میں جاں بحق ہورہے ہیں۔ 5 سالوں کے دوران مجموعی طور پر 40 ہزار 132 ہلاکتیں جبکہ 23 لاکھ افراد زخمی ہوئے۔

پاکستان میں یومیہ ایک ہزار 41 چھوٹے بڑے حادثات ہوتے ہیں۔ پانچ سالوں کے دوران 19 لاکھ سے زائد چھوٹے بڑے حادثات درج ہوئے جن میں مجموعی طور پر40 ہزار 132 ہلاکتیں جبکہ 23 لاکھ افراد زخمی ہوئے۔

دستاویزات کے مطابق گزشتہ 5 سال کے عرصے میں ملک بھر میں حادثات میں 171 ارب روپے مالیت کی 3 لاکھ 5 ہزار گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں تباہ ہوئیں۔ سماء انویسٹی گیشن یونٹ کو موصول اعداد و شمار کے مطابق 13 لاکھ حادثات پنجاب، سندھ میں 3 لاکھ، خیبرپختونخواہ میں ڈھائی لاکھ جبکہ بلوچستان میں ستر ہزار حادثات پیش آئے۔

خطرناک پہاڑی علاقوں میں حادثات سےبچنے کی آسان تدابیر

اعداد و شمار کے مطابق لاہور 8 لاکھ 47 ہزار91 حادثات کے ساتھ سرفہرست ہے ۔ کراچی 6 لاکھ 4 ہزار حادثات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ پشاورمیں 1 لاکھ 58 ہزارحادثات پیش آئے۔ فیصل آباد میں 3 لاکھ 34 ہزار، اور ملتان 2 لاکھ 44 ہزار 118 حادثات پیش آئے۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں 60 فیصد ڈرائیور بغیر لائسنس گاڑیاں چلاتے ہیں۔ سندھ میں 13 لاکھ رکشے اور موٹر سائیکلیں بغیر رجسٹریشن سڑکوں پر ہیں۔

سماء کی تحقیقات کا حصہ بننے والے مختلف اداروں نے انڈس ہائی وے، ملتان مظفرگڑھ اور کوئٹہ کراچی ہائی وے کو خطرناک ترین سڑکیں قراردیا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/uS9VwYt
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();