کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں بارشوں کاسلسلہ وقفے وقفےسےجاری - Pakiatani Media News

Breaking

Tuesday 28 March 2023

کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں بارشوں کاسلسلہ وقفے وقفےسےجاری

کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں بارشوں کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری، بارشوں کےباعث کئی نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق شمالی بلوچستان مضبوط مغربی سسٹم کےزیراثرآگیا ہے،بیشترعلاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

چمن اور گردونواح میں گرج چمک کےساتھ موسلادھار بارش جاری ہے،نشیبی علاقے زیرِآب آگئے اوربرساتی نالوں میں طغیانی ہے۔

کوئٹہ،قلات،مستونگ،پشین،آواران،قلعہ عبداللہ قلعہ،سیف اللہ تربت میں بارش جاری ہے،محکمہ موسمیات کی آئندہ24گھنٹوں میں مزیدبارشوں کی پیش گوئی کردی۔

پاک افغان اورپاک ایران سرحدی علاقوں میں طوفانی بارش کےبعد پی ڈی ایم اے نےمتعلقہ اضلاع کےڈپٹی کمشنرزکو ضروری اقدامات کی ہدایت کردی۔

پی ڈی ایم اے کےمطابق مختلف اضلاع کے برساتی نالوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے،سیلاب متاثرہ علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

انتظامیہ نےموجودہ صورتحال کے پیش نظرشہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 6 روز تک ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کررکھی ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/CnxXd9h
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();