شہرقائد میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ماہرامراض چشم ڈاکٹربیربل کوقتل کردیا ۔
کے ایم سی کے سابق ڈائریکٹر ہیلتھ اورآئی اسپینسراسپتال کے سابق ایم ایس ڈاکٹر بیربل کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ کلینک ختم کرنے کے بعدگلشن اقبال اپنی رہائش گاہ جانے لے لئے نکلے تھے۔
ڈاکٹربیربل کی گاڑی گارڈن سے لیاری ایکسپریس وے پرچڑھنے ہی والی تھی کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ عینی شاہد کے مطابق واقعہ افطاری کے وقت پیش آیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کلینک سے نرس کے ہمراہ گھر جارہے تھے کہ راستے میں گاڑی پر فائرنگ کرکے انھیں قتل کیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ سفید رنگ کی اس گاڑی میں ڈاکٹر بیربل اور نرس سوار تھے،اس گاڑی پر گلی کے کونے پر ہی فائرنگ کی گئی،ڈاکٹر بیربل کو سر میں دو گولیاں ماری گئیں ۔
واقعے میں ہلاک ڈاکٹر کی معاون ڈاکٹر قرۃ العین کو دائیں کندھے کے پچھلے حصے پر ایک گولی لگی اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس نے بتایا کہ گاڑی سڑک کی دوسری جانب جانے لگی اور پھر دیوار سے جاکر ٹکرا گئی۔
ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ لگتا ہے،پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے چار خول ملے ہیں۔
پولیس کے مطابق ڈاکٹر بیربل کو پوری ریکی کے بعد قتل کیاگیا،جائے وقوعہ کے اطراف کی جیوفینسگ شروع کردی گئی ہے۔
خیال رہے کہ ڈاکٹر بیربل نے چند سال قبل اپنی بیٹی کی خواہش پر اس کے ساتھ ایم بی اے بھی کیاتھا۔
دوسری جانب کراچی میں ڈاکٹر بیربل کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعہ پر ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن سندھ نے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔
سیکرٹری جنرل وائے ڈی اے ڈاکٹر محبوب کے مطابق ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کاجناح اسپتال میں ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن سندھ نے ڈاکٹر بیربل کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعہ پر 3روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
ڈاکٹرمحبوب کےمطابق سندھ بھرکےاسپتالوں میں سیاہ پٹیاں باندھ کریوم سیاہ منائیں گے،اگر48 گھنٹوں میں قاتل گرفتارنہ ہوئےتوسندھ بھرکےاسپتالوں میں بائیکاٹ کرینگے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/ywFbNup
via IFTTT
No comments:
Post a Comment