عید الفطر کب ہوگی؟ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب - Pakiatani Media News

Breaking

Tuesday 11 April 2023

عید الفطر کب ہوگی؟ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

ملک میں عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔

رویت ہلال کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 20 اپریل بروز جمعرات وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہوگا۔

ملک بھر میں عیدالفطر پر 4 سے 5 چھٹیاں ملنے کا امکان

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ زونل کمیٹیوں کے اجلاس ملک بھر میں مقررہ مقاما ت پر ہوں گے۔

اس سے قبل رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکریٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے کہا ہے کہ بیس اپریل کی شامل عیدالفطر کے ہلال کی رویت نہیں ہوگی۔ عیدالفطر اس بار تیس روزے مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 22 اپریل 2023 کو ہوگی۔

سیکریٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کہ مطابق نیا چاند جمعرات 20 اپریل کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9بج کر 13 منٹ پر پیدا ہو گا۔

سعودی عرب میں عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا

اُس روز یعنی 29 رمضان المبارک کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو رویت کے لئے 19 گھنٹوں سے زائد ہونی چاہیے وہ پاکستان کے تمام علاقوں میں 10 گھنٹوں سے بھی کم ہوگی۔

جبکہ کویتی ماہر فلکیات اور تاریخ دان عادل السعدون نے کہا ہے کہ سال رواں 1444 ہجری میں بھی عیدالفطر مسلم ممالک میں مختلف ایام میں منائی جائے گی اور اس کا انحصار شوال کا چاند نظر آنے پر ہوگا۔ تاہم رمضان کا اختتام 21 اپریل کو ہوگا اور عید 22 اپریل کو ہوگی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/qVBks3H
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();