عدالت مطمئن ہوگئی توالیکشن ملتوی ہوسکتےہیں، جسٹس(ر)شائق عثمانی - Pakiatani Media News

Breaking

Sunday 2 April 2023

عدالت مطمئن ہوگئی توالیکشن ملتوی ہوسکتےہیں، جسٹس(ر)شائق عثمانی

ماہرقانون جسٹس ریٹائرڈ شائق عثمانی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سےجوقانون بنایاگیاہےوہ بن نہیں سکتا،آئینی ترمیم کاطریقہ کارمختلف ہوتا ہے۔

سما کے پروگرام دو ٹوک میں گفتگو کرتے ہوئے جسٹس شائق عثمانی نے کہا قانون میں ترمیم کرنی ہےتواس کیلئےآئینی ترمیم کی ضرورت ہے،حکومت کی جانب سےجوقانون بنایاگیاہےوہ بن نہیں سکتا۔

انہوں نےکہا کہ آئین کےتحت الیکشن کراناوزیراعظم نہیں الیکشن کمیشن کا کام ہے،عدالت الیکشن کرانےکاکہہ دےتوساری ذمےداری الیکشن کمیشن پر ہے،آئین کےمطابق الیکشن کراناچیف الیکشن کمشنرکی ذمےداری ہے۔

ماہرقانون نےکہاحکومتی استدعامنظور کرنےسےکوئی تنازع نہیں ہوگا،عدالت کےلیےمناسب ہوگاکہ بینچ کی استدعا منظور کرلے،الیکشن کمیشن شفاف اورپرامن انتخابات کی ذمےداری نہیں لےگا،عدالت نےالیکشن کمیشن کوحکم دیاتووہ الیکشن کرانےکاکہہ دےگا۔

انہوں نے کہا الیکشن کمیشن نےخراب سیکیورٹی اورپیسےنہ ہونےکاکہاہے،عدالت کو مطمئن کردیاگیاتوالیکشن ملتوی ہوسکتےہیں،سیکریٹری دفاع،خزانہ کووجوہات جاننےکیلئےعدالت بلایاگیاہے۔

ان کا کہنا تھا عدالت میں جو پارٹی پیش ہوگی اسی کوسناجائےگا،حکومت کےبائیکاٹ سےکوئی فرق نہیں پڑتا،الیکشن کیس میں حکومتی پارٹی کونوٹس نہیں دیاگیا۔

جسٹس(ر)شائق عثمانی نے کہا نوٹس کےبعدکوئی موجودنہ ہوتودوسری پارٹی کوسن کرفیصلہ دیاجاتاہے،عدالت کاطریقہ کاریہ ہےکہ نوٹس بھیجا جاتاہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/CVsQakn
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();