حکومت کا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے بھرپوردفاع کا فیصلہ - Pakiatani Media News

Breaking

Wednesday 12 April 2023

حکومت کا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے بھرپوردفاع کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے بھرپوردفاع کافیصلہ کر لیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قانونی ٹیم کااجلاس ہوا۔جس میں وزیرقانون،اٹارنی جنرل اور دیگر شریک ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کوقانونی ٹیم نے کیس کےمختلف پہلوؤں پربریفنگ دی،اور سپریم کورٹ کی طرف سےجاری نوٹسز اور عدالتی کارروائی پرآئندہ کی حکمت عملی پرتفصیلی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف کو سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجربل سےمتعلق عدالتی کارروائی سےآگاہ کیاگیا۔

قانونی ٹیم کے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمنٹ کے اجلاس کی کارروائی بھی عدالت کے سامنے رکھی جائےگی۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے بھرپوردفاع کافیصلہ کیا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/BSv8G7Y
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();