پی ٹی آئی کے استفعوں پر نظر ثانی نہیں ہو سکتی، اسپیکر قومی اسمبلی - Pakiatani Media News

Breaking

Sunday 16 April 2023

پی ٹی آئی کے استفعوں پر نظر ثانی نہیں ہو سکتی، اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی ہونے والے اراکین کے استفعوں پر نظر ثانی نہیں ہو سکتی، ہاں اگر عدالت ارکان کے حق میں فیصلہ دے تو وہ واپس آ سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار راجہ پرویز اشرف نے امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کا معاملہ لگتا ہے اب کسی کی ذاتی انا کا مسئلہ بن گیا ہے، ماضی میں ایسا کبھی نہیں ہوا سب کی سننی چاہیے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ حکومت کو بھی ہٹ دھرمی نہیں دکھانی چاہیے، سیاسی معاملات عدالت میں لے جانے سے عدلیہ کمزور ہوگی، اگر فریق کسی ایک جگہ پر نہیں آتا تو دوسری جگہ بیٹھ کر بات کرنی چاہیے، اگر سپریم کورٹ میں تقسیم ہو تو پھر سپریم کورٹ نہیں چل سکتی۔

انہوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی پارلیمنٹ کے ان کیمرہ اجلاس میں گفتگو پر کہا کہ آرمی چیف نے آئین سے وابستگی اور پارلیمان کی سربلندی پر یقین کا اظہارکیا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/L4AQBSm

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();