الیکشن کمیشن کے وکیل نے آٹھ رکنی بینچ کی تشکیل کو مس کنڈکٹ قرار دیدیا - Pakiatani Media News

Breaking

Wednesday 12 April 2023

الیکشن کمیشن کے وکیل نے آٹھ رکنی بینچ کی تشکیل کو مس کنڈکٹ قرار دیدیا

سابق اٹارنی جنرل اورالیکشن کمیشن آف پاکستان کے وکیل عرفان قادرنے چیف جسٹس کی جانب سے آٹھ رکنی بینچ کی تشکیل کو مس کنڈکٹ قراردے دیا۔

سما کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عرفان قادر نے کہاکہ ابھی قانون سازی ہوئی ہی نہیں اوربینچ بنا دیا گیا۔ قانون سازی کو معطل نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اورججزکوقانون سازی معطل کرنےکااختیارنہیں، معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں لے جایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر انتشار بڑھا تو کوئی بڑا اقدام بھی اٹھایا جا سکتا ہے۔

عدالتی اصلاحاتی بل کیخلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےماہرقانون اور وکیل رہنما حامد خان نے کہا ہے کہ آٹھ رکنی بینچ میں سینیئر ترین جسٹس قاضی فائزعیسی اور جسٹس سردارطارق کو شامل کرنا چاہیئے تھا۔

حامد خان نے کہا کہ آج بینچ بنا کر چیف جسٹس نے پیغام دیا کہ ان کے پاس اکثریت ہے۔ معاملات جس طرف جارہے ہیں یہ اچھے نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی سے منظور عدالتی اصلاحاتی بل کے خلاف درخواستیں سپریم کورٹ آف پاکستان میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ 13 اپریل (بروز جمعرات) کو سماعت کرے گا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/W3bRyKJ
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();