پنجاب :شوگر مافیا کیخلاف کریک ڈائون،ہزاروں بوریاں برآمد - Pakiatani Media News

Breaking

Friday 7 April 2023

پنجاب :شوگر مافیا کیخلاف کریک ڈائون،ہزاروں بوریاں برآمد

پنجاب حکومت نے شوگر مافیا کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئےمریدکے میں آٹا مل اور صادق آباد میںچاول فیکٹری سے چینی کی 28 ہزار بوریاں برآمد کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری خوراک پنجاب محمد زمان وٹو کی سربراہی میں ٹیم نے چینی کی افغانستان سمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے نجی فلور ملز مریدکے سے 15 کروڑ روپے مالیت کی غیرقانونی ذخیرہ کی گئی 22 ہزار بوریاں برآمد کر لیں۔

دوسری طرف فلور ملز کے مالکان نے دعوی کیا ہے پکڑی گئی چینی کا سٹاکس اعلان شدہ اور گودام رجسٹرڈ ہے ، جبکہ پنجاب حکومت کاکہناہے کہ گودام کے لائسنس کی معیاد ختم اورسٹاک ڈپٹی کمشنرشیخوپورہ کوتحریری طورپرڈکلیئرڈ نہیں تھا۔

محکمہ خوراک نے صادق آباد نجی فیکٹری میں چاول کی بوریوں کے درمیان چھپائی گئی چینی کی چھ ہزار بوریاں پکڑ لیں، گھوٹکی کی شوگرمل کی چینی افغانستان سمگلنگ کے لیے صادق آباد کی رائس ملز میں چھپائی گئی تھی۔

خیال رہے کہ سما نے جمعرات کوچارلاکھ ٹن چینی افغانستان سمگل کئے جانے کی خبر بریک کی تھی جس کے بعد پنجاب حکومت کاحالیہ کریک ڈائون کے بعد دعوی ہے کہ چینی کی اچانک بڑھتی قیمتوں کو بریک لگے گی ۔

دوسری جانب پنجاب بھرمیں چینی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا اور ایک کلو چینی کی قیمت 140 روپے تک جا پہنچی ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/uv85Sxf
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();