آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس؛عثمان بزدارکی عبوری درخواست ضمانت کا تحریری حکم جاری - Pakiatani Media News

Breaking

Tuesday 11 April 2023

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس؛عثمان بزدارکی عبوری درخواست ضمانت کا تحریری حکم جاری

احتساب عدالت لاہورمیں آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری کامعاملہ،عثمان بزدار کی عبوری درخواست ضمانت کا تحریری حکم جاری کردیا۔

عدالت نے عثمان بزادر کو تفتیشی سے تعاون کا حکم دیدیا۔تحریری حکم کے مطابق تفتیشی افسرکےمطابق عثمان بزادرنےسوالات کے جوابات نہیں دیے۔

تحریری حکم کےمطابق تفتیشی افسرجلدازجلد انکوائری مکمل کریں،عدالت سماعت 24اپریل تک ملتوی کرتی ہے۔حاضری معافی میں کہا گیاکہ عثمان بزدارکورونامیں مبتلا ہیں۔عثمان بزدارعدالت پیش نہیں ہوئے

تحریری حکم کےمطابق درخواست کے ساتھ ڈی جی خان اسپتال کی رپورٹس لگائی گئیں ،احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد نے تحریری حکم جاری کیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/PVfuMSv
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();